ماخذ: یو این اے
کوہلو (یو این اے)ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے منجھرا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
