قلعہ عبداللہ واقعے کیخلاف مقامی قبائل کا لاشوں کے کیساتھ دھرنا، کوئٹہ چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند

کوئٹہ چمن شاہراہ بند

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے تنگ مسیزئی واقعے کیخلاف آج دوسرے روز بھی قبائل نے احتجاجاً کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رکھی۔ کوئٹہ چمن شاہراہ بدستور بند ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں دوسرے روز بھی سڑک پر پڑی ہیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین سڑک پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور حکومت وقت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہے، جبکہ مسافر حضرات بڑی تعداد میں آج دوسرے روز بھی شاہراہ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش کے باعث آمدورفت معطل ہے اور مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے منتظر ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال مطالبات پر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔