کوہلو میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذر آتش، ڈی ایم جمالی سے دو نوجوان اغوا، قلات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کوہلو تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذر آتش

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) کوہلو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے سنہڑی پوژہ روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی مشینری ، بلڈوزر اور دیگر کو آگ لگادی جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناءڈیرہ مرا دجمالی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد 2 نوجواں کو اغواءکرکے لے گئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی کینال کے قریب سے ضمیر احمد اور لعل حسین زمینوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد انہیں اغواءکرکے لے گئے گزشتہ تین روز کے دوران اغواءہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئیں۔ تین روز قبل چھتر کے علاقے سے دو مزدوروں کو اغواءکیا گیا تھا جو تعمیراتی کام کررہے تھے۔ علاوہ ازیں قلات کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا قلات کے علاقے تحصیل خالق آباد کے قریب میرانزئی سے 2 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔