نوشکی، گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں

نوشکی گرلز ڈگری کالج

نوشکی (بلوچستان نیوز) نوشکی گرلز کالج کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش مسلح افراد نے گرلز ڈگری کالج میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوگئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گرلز کالج کے اندر توڑ پھوڑ کرکے کالج کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکارہ بنا دیے۔ زخمی طالبات کو طبی امداد کےلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسلح حملے کا نشانہ بننے والا گرلز کالج ایف سی ہیڈ کوارٹر سے چند سو گز کے فاصلے پر واقع ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔