حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 27 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔