خضدار اور گردونواح میں 5.9 شدت زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

خضدار زلزلے کے جھٹکے

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین 25 کلومیٹر گہرائی تک لرز اٹھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔