حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، ڈیرل میں معمولی اضافہ

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔