ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) تمبو روپا شاخ کے علاقے میں مسلح افراد کا گاوں پر فائرنگ اور کچے مکانات کو ٹریکٹر کے ذریعے مسمار کر دیے گئے پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود روپا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاوں پر شدید فائرنگ کی اور ٹریکٹر کے ذریعے کسانوں کے کچے مکانات مسمار کرکے فرار ہوگئے واقعے کے بعد علاقے کے عوام میں سخت خوف و حراس پھیل گیا علاوہ ازیں تمبو بالان شاخ دو گاوں کے ٹرانسفارمرز چوری پورے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے پولیس کے مطابق تمبو بالان شاخ صدر پولیس تھانے کی حدود ایک رات میں گوٹھ پیر محمد مینگل اور گوٹھ محمد بخش مینگل کے دو ٹرانسفارمرز نا معلوم مسلح چور چوری کرکے فرار ہوگئے جس سے پورے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔
