اسماء جتک پر مظالم کی مذمت کی، میر شفیق الرحمن مینگل کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، جھالاوان عوامی پینل

جھالاوان عوامی پینل

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر ندیم الرحمن نے بلوچستان اسمبلی میں میر شفیق الرحمن مینگل پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کے برعکس بیانات دینے والے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جن سے ہم کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے ہم نے اسماءجتک پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی ہے اب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بد ترین دور سے گزر رہا ہے ہندوستان اور را نے بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے ملک دشمن سرگرمیوں کو بڑھا کر اس نہج پر لا کھڑا کردیا ہے جس کی وجہ سے ایوان میں بیٹھے ہوئے کچھ لوگ اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے ایوان کا سہارا لیکر بغیر کسی تحقیق کے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءمیر شفیق الرحمن پر جو بے بنیاد الزامات لگا کر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس سے حق پرستوں پر ان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلوچستان کے اندر جس طرح کی طرز سیاست اور قتل و غارت گری ہورہی ہے اس کے پیچھے دوغلی سیاست کرنے والوں کا ہاتھ اور مکروہ چہرہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ہم ان کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہوکر ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیںاور ہمارے قدموں میں کوئی لغزش نہیں آئی ہے اور اس طرح کے الزامات سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ خضدار میں اسماءجتک کے خاندان اور والد کو قتل کیا گیا ہم ان کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں جس طرح توتک میں ایک عورت مظالم کا شکار ہوئی اور ہم اس کے ساتھ بھی کھڑے رہے ۔ جماعت اسلامی ملک گیر اور منظم جماعت ہے بغیر تحقیق کے اسمبلی کے اندر ہمدردیاں حاصل کرکے مسیحا بننے کی ناکم کوشش کررہی ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے ۔