اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد کا سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حوثیوں کے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ۔ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی شب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے جانے والے کروز، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر لکھا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقوں کی جانب داغے جانے والے تین کروز میزائل اور دو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ظہران شہر کی جانب حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھِی روک کر تباہ کر دیا گیا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا ملبہ شہری آبادی پر گرا۔
