حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 14 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔