ماخذ: این این آئی
ریاض (این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے ہوائی اڈوں اور حرمین شریفین پر جارحیت کرکے گھناﺅنا جرم کیا۔ سعودی کابینہ نے کہا کہ حوثیوں نے شہری اور اقتصادی سہولیات اور تنصیبات پر مجرمانہ حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو گھناﺅنے اور مجرمانہ حملوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
