ماخذ: آن لائن
پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پانچ نامعلوم لاشیں شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردی گئی ہیں، جہاں تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ لاشیں سیکورٹی اداروں کی جانب سے پولیس کے حوالے کی گئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اس واقعے سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تفصیلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، جبکہ مقامی صحافیوں کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھی اب تک کوئی پیشرفت رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات کا انتظار ہے۔
