ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس ذرائع

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن

ڈیرہ مراد جمالی (این این آائی) ڈیرہ بگٹی میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھراﺅ کرلیا، پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود بگٹی کالونی میں گیس پلانٹ سے کنواں نمبر نو جانے والی چوبیس انچ قطر گیس پائپ لائن کو نا معلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا جس سے گیس سپلائی کے معطل ہونے کی اطلاعات ہیں، واقعے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر مزتحقیقات شروع کردی۔

خدا بخش منگی
رپورٹر
خدا بخش منگی

خدا بخش منگی (کے بی منگی) روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔