قلات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، چاغی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

قلات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ماخذ: این این آئی

قلات، دالبندین (این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلات کے دو مختلف علاقوں سے پولیس نے چار نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لے لیں، جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین افراد کی لاشیں قلات کے علاقے چھپر سے ملی ہیں جن میں عبدالرسول ولد عبدالرشید قوم زہری ساکن دشتگوران سوراب، سعید احمد ولد نورالدین قوم سمالانی ساکن انجیرہ دشتگوران، جمیل احمد ولد عبدالعزیز قوم چنال ساکن ریج قلات باور، خالق آباد کے علاقے ملنگزئی سے برآمد ہونے والی لاش کی جیب سے برآمد ہونے والی کوڈ 2019 کی ویکسین کارڈ کے مطابق ان کا بخت محمد کی نام شناخت ہوگئی ہے تین افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کیا گئیں جبکہ ایک لاش کو آر ایچ سی خالق آباد منتقل کردیا گیا، چاروں افراد کو تشددکے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قلات پولیس نے مزید کاروائی شروع کردیا ہے۔ دریں اثناءچاغی کرکٹ گراﺅنڈ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نعمان لانگو ولد خورشید لانگو جاں بحق ہوگئے، جبکہ کار سوار عبدالخالق ریکی زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گل بدین سمالانی موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق نوجوان اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔