اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی اہلکاروں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں اتحادی فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کردیے گئے ہیں۔ سعودی اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے اور تباہ کرنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج کے دستوں کو 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
