اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 اکتوبر تک ہوں گی۔
