صدر اور وزیراعظم کے درمیان اہم فیصلوں پر اتفاق، مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو حکومتی پیشکش پہنچا دی

حکومتی ٹیم مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال کے پیش نظر حکومتی سطح پر اہم اور حتمی فیصلوں کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان اہم ترین فیصلوں پر کامل اتفاق رائے قائم ہوچکا ہے اور دونوں اعلیٰ شخصیات کے درمیان فیصلہ سازی کے تمام عمل پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ وزیراعظم ملک کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر اپنی مشاورتی ٹیم سے مسلسل اجلاس کر رہے ہیں اور اب تک سامنے آنے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی ان تمام اہم فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دے گی جن پر صدر اور وزیراعظم کا اتفاق ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں حکومتی ٹیم نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور مذاکرات پر انہیں بھی مکمل طور پر اعتماد میں لیا ہے۔ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، مولانا نے حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثنااللہ اور اسپیکر ایازصادق، طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔