پسنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس

پسنی فائرنگ

ماخذ: این این آئی

گوادر (این این آئی) پسنی مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں حکیم ولد مجید، سکنہ کلانچ حال وارڈ نمبر 6 پسنی، اور ریاض ولد عالی، سکنہ بسول، اورماڑہ، زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پاک عمان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔