ماخذ: یو این اے
سوراب(یو این اے)سوراب میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور ایس پی خورشید بلوچ کے درمیان کامیاب مذاکرات طے پا گئے، جس کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ (آر سی ڈی روڈ)کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے مطالبات کے فوری حل کی یقین دہانی ملنے پر دھرنا ختم کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں معطل ہونے والا ٹریفک کا نظام بحال ہو گیا۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد شاہراہ پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں اپنے منزل کی جانب روانہ ہو گئیں، جبکہ عوام نے حکام اور مظاہرین کے درمیان پرامن فہم و فراست سے مسئلے کے حل کو سراہا ہے۔
