اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
جھل مگسی (ویب ڈیسک) کوٹڑہ میں خاتون مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل، ملزم گرفتار، پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثاءکا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ کے سامنے احتجاج، گنداواہ جیکب آباد روڈ بند۔ جھل مگسی تحصیل گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ میں دو بچوں کی ماں حاکم زادی زوجہ محرم خان بروہی کو گزشتہ شب مبینہ طور پر اس کے دیور عامر حسین نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم عامر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ورثاءمحمد شعبان ترین کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صبح 8 بجے ڈی ایچ کیو اسپتال جھل مگسی لائی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم نہ ہونے اور لاش وصول نہ کیے جانے پر ورثاءنے اسپتال کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایس میں موجود نہیں، اس جس کے باعث اسٹاف لاش بھی وصول نہیں کررہے لاش خراب ہو رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں تاخیر کے خلاف ورثاءنے گنداواہ جیکب آباد روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بند کردیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ انہوں نے حلقہ سے منتخب نمائندوں، وزیراعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
