کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عائشہ فیض ضمانت پر رہا ہوکر گھر پہنچ گئی ہیں۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض ضمانت پر رہا ہوکر اپنے گھر خیر و عافیت سے پہنچ گئی ہیں، عدالت میں کیس کی پیروی کرنے پر اپنی لیگل ٹیم کا مشکور ہوں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو صوبے میں شدت پسندوں کی حمایت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف بیان کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ڈاکٹر عائشہ فیض نے 31 اگست 2026 کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورت حال، اس کے تاریخی پس منظر اور حالیہ واقعات پر اظہار خیال کیا تھا۔
شدت پسندوں کی حمایت میں بیان دینے پر گرفتار ڈاکٹر عائشہ فیض ضمانت پر رہا
