بلوچستان، مختلف واقعات و حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی

بلوچستان واقعات و حادثات

ڈیرہ مراد جمالی، بولان ( این این آئی ) نصیرآباد میں مختلف ٹریفک حادثات چار بچوں چھ خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہسپتال منتقل کردیے گئے پولیس کے مطابق نصیرآباد چھتر درگاہ شہنشاہ پر حاضری کے بعد واپسی پر ذائرین کا ٹریکٹر ٹرالی جیاءکے قریب گوٹھ ابراہیم کے مقام پر سیم نہر مین گرنے سے چار بچوں چھ خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر صحبت پور سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھی مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر وین اور مزدہ ٹرک کے درمیان ٹکرانے سے اٹھ افراد زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثنا کچھی کے علاقے مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ N65 پر ویگن اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہوگئے حادثہ قومی شاہراہ پر مٹھڑی کے قریب پیش آیا جہاں ویگن اور مزدا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں اللہ داد ولد امداد سکنہ شکارپور، شفیق ولد ایوب سکنہ شکارپور، گلاب ولد مرید خان سکنہ کوئٹہ، نعمت خان ولد ظاہر احمد سکنہ کوئٹہ، ولی محمد ولد محمد اشرف سکنہ کوئٹہ جبکہ دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔