کوئٹہ (آن لائن) خضدار میں پولیس اہلکار کی گھر سے گولی لگی نعش برآمد ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اہلکار اے ایس آئی امان اللہ گھر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے مقتول کمشنر آفس میں ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا تاہم اس کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناءچاغی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان ایل پی جی بوزر کو آگ لگا کر نذر آتش کرکے فرار ہوگئے اور فائرنگ سے دو افراد کی گولیاں لگی نعشیں بھی ملی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایل پی جی بوزر کو آگ لگادی اور ڈرائیور سمیت 2 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
خضدار میں پولیس اہلکار کی گھر سے گولی لگی لاش برآمد، چاغی میں ایل پی جی بوزر نذر آتش
