سیوی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پشتونخوا میپ کے صدر، پی ایس او عہدیدار زخمی

سیوی پشتونخوا پی ایس او عہدیدار زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیوی میں فائرنگ سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر سید نورا احمد شاہ اور پی ایس او کے صدر سید اسماعیل شاہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ لونی روڈ پر پیش آیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پارٹی کارکن اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچنا شروع۔ ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب بلوچ اور ان کی ٹیم زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔