کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب بولان کے علاقے میں تھانہ حاجی شہر کی حدود میں مسلح ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناءسوراب کے علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوراب بڑو کے میدانی علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی جس کی شناخت نور احمد سکنہ سوراب کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
بولان میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق، 3 زخمی، سوراب سے لاش برآمد
