اسلام آباد لانگ مارچ کی منسوخی تک پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں، رانا ثنا

رانا ثنا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہر میں کنٹینر کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینر سڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ موخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔