کوئٹہ (ویب ڈیسک) مستونگ کے علاقے کنک وادی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستونگ کنک وادی میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور موثر انداز میں ناکام بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 3 موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت سے سرگرم ہیں۔
مستونگ میں 9 دہشتگردوں کی ہلاکت، سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
