کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گرین ٹاﺅن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ۔ ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت غلام سرور اور بہاول کے نام سے ہوئی۔ مقتول غلام سرور نے فائرنگ کرکے بہاول کو قتل کیا، مسلح افراد نے غلام سرور سے اسلحہ چھین کر اسے بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، ڈی ایس پی سریاب
