بلوچستان میں غیر قانونی طریقے سے آئے 58 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے

افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 افغان شہری گرفتار۔ افغانستان میں معاشی مشکلات، کاروباری سرگرمیوں میں کمی اور دیگر مسائل کے باعث بڑی تعداد میں افغان خاندان غیر قانونی طریقوں سے پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے جنوبی علاقے دشت میرانی میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 58 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انسانی اسمگلرز انہیں افغانستان سے خفیہ اور غیر قانونی راستوں کے ذریعے دیگر ممالک منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔