کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیماءمرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز
