پنجگور (ویب ڈیسک) پنجگور گوارگو کراس کے مقام سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد۔ پنجگور کے علاقے گوارگو کراس کے مقام سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ۔ اے جی آفس کا ملازم غیور بزدار جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے لعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
پنجگور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد، کوئٹہ میں فائرنگ سے سرکاری ملازم جاں بحق
