خضدار، کرخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

فائرنگ

خضدار (این این آئی) خضدار کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اللہ رکھیہ شہید ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی جاری ہے۔