کوئٹہ(این این آئی) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ III کے تحت نوکنڈی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا،اور ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جس میں 14.5mm گن کے 900 راو¿نڈز، 15 کلوگرام وزنی 3 آئی ای ڈیز، 4 RPG راو¿نڈز اور LMG کے 403 راو¿نڈز شامل ہیں۔ برآمد شدہ گولہ بارود نہتے بلوچ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونا تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ III کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
سیکورٹی فورسز کا نوکنڈی میں آپریشن، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد
