خضدار (ویب ڈیسک) خضدار کے علاقے وڈھ آڑینجی میں مبینہ فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق۔ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات۔ ڈی آئی جی وزیر خان ناصر کے مطابق مبینہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی اسپتال تک منتقلی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
خضدار، وڈھ میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
