کوئٹہ، لائیو اسٹاک کے فارم سے 406 مویشیوں کی چوری، سابق ڈی جی سمیت متعدد اہلکاروں پر مقدمہ درج

لائیو اسٹاک

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے مسلخ فارم سے 406 بھیڑ بکریوں کے چوری کے معاملے کا ڈراپ سین کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد سابق ڈی جی لائیو اسٹاک، فارم سپرنٹنڈنٹ ، اسٹاک اسسٹنٹ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر مسلخ فارم سے 406 بھیڑ بکریوں کی چوری کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا اینٹی کرپشن بلوچستان کے عملے نے تحقیقات کے بعد سابق ڈی جی لائیو اسٹاک، فارم سپرنٹنڈنٹ، اسٹاک اسسٹنٹ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی آر میں ظاہر کی گئی 406 جانوروں کی چوری کی تعداد زمینی حقائق اور ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی، جبکہ فارم انچارج کی جانب سے مبینہ طور پر غلط اور زائد تعداد پر مشتمل ایف آئی آر درج کروائی گئی۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو سے ڈھائی سال کے دوران مذکورہ فارم میں بھیڑ بکریوں کی تعداد بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہوتی رہی، جس نے معاملے کی حقیقت کو مزید مشکوک بنا دیاہے۔ مزید کارروائی اینٹی کرپشن کا عملہ کررہا ہے۔