اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 سے 31 اگست تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی کردی
