منگچر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

فائرنگ

مستونگ (یو این اے) منگچر شہر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ایک ٹو ڈی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چکل ہارون کا رہائشی عبدالغنی ولد محمد ابراہیم لہڑی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فورا بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائرنگ کے اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور ڈکیتی کی تفتیش جاری ہے۔