12 ربیع الاول کے بعد ملک بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کریں گے، حافظ نعیم

حافظ نعیم

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا ہماری جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، کسانوں کو سستی کھاد نہیں مل رہی، ہمارے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کریں گے، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کریں ہم مان لیں، دھرناتب ختم ہوگا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پر مانے گی۔ واضح رہے کہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے جماعت اسلامی کے تحت خواتین کی بڑی تعداد نے گزشتہ 7 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔