مستونگ قومی شاہراہ پر دھماکے میں سیکورٹی اہلکار شہید، 10 زخمی ہوگئے

کوئٹہ (این این آئی) ضلع مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید 10 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گورو کے مقام پر قومی شاہراہ پر سڑ ک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔