تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ بحالی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پندرہ نکاتی امن منصوبہ مسترد کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنی فوج واپس نہیں بلائیں گے جب تک حماس مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کے غیرمسلح ہونے پر اتفاق کے بعد پندرہ نکاتی امن منصوبہ دیا تھا۔
اسرائیل نے غزہ بحالی امن منصوبہ مسترد کردیا، افواج واپس نہ بلانے کا اعلان
