قلعہ عبداللہ، کلی پیرعلیزئی میں ٹیوب ویل میں گرنے والی خاتون جاں بحق

قلعہ عبداللہ، کلی پیرعلیزئی میں ٹیوب ویل میں گرنے والی خاتون جاں بحق

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی پیرعلیزئی میں رات کے وقت ایک خاتون ٹیوب ویل میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد انتظامیہ یا ریسکیو ادارے موقع پر نہیں پہنچے، جس پر علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد خاتون کی لاش ٹیوب ویل سے باہر نکال لی۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے بروقت امدادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔