چمن کے علاقے پرانا چمن میں دہشت گردوں کی جانب سے کمرے میں سوئے ہوئے مزدوروں پر مبینہ ہینڈ گرنیڈ حملے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ تین زخمی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق مزدور کی شناخت 28 سالہ نصرالدین ولد غلام فرید، سکنہ کشمور سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہے۔مزدور چمن میں ایک زیر تعمیر منصوبہ پر مزدوری کررہے تھے۔
چمن میں سوئے ہوئے مزدوروں پر دستی بم پھینک دیا گیا، سندھ کا رہائشی شخص جاں بحق
