ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع کچھی کے علاقے مچھ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ، گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے مچھ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھبراگو کرکے سرچ ذپریشن شروع کردیا گیا۔ دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے سنی میں دھاکوں کے بعد شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا، مقامی آبادی کے مطابق سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری رہا ہے۔
مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، سنی میں مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ
