دالبندین، نذر آتش ٹرالرز کا ملبہ اٹھانے والے 5 گاڑی مالکان کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) دالبندین میں نذر آتش کیے گئے بوزرز اور گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے والے 5 گاڑی مالکان مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا۔ دالبندین کے علاقے نوکچا سے 5 افراد اغوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے نوکچا کے مقام پر دو روز قبل مسلح افراد نے سیٹنگ کرکے 5 بوزرز اور ٹریلرز کو جلایا تھا جس کے بعد جلائے گئے بوزرز اور ٹریلرز اپنی گاڑیوں کا ملبہ اتھانے کے لیے پہنچے تو مسلح افراد نے گاڑی مالکان سمیت پانچ افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔