طاقت کااستعمال نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا، ایرانی جوہری مسئلے کا حل مشاورت سے نکالا جانا چاہیے: چین

چینی وزارت خارجہ نے ایران امریکا جنگ کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ جلد از جلد ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی ہونی چاہیے، مذاکرات اور رابطےکا سلسلہ بھی فوری بحال کیاجانا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تنازع خطےکے دیگرممالک کے لیے نقصان کاباعث بنا، تنازع کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی پربھی پڑ رہے ہیں، مسئلے کا جلد حل امریکا، ایران اوردیگرممالک کےمفاد میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، اس کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، چین ہمیشہ سے مذاکرات اور سفارتکاری کو ہی درست راستہ سمجھتا ہے، طاقت کااستعمال نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا، مذاکرات کے کھلے دروازےکو بند نہیں ہونا چاہیے، ایرانی جوہری مسئلے سمیت تمام تنازعات کا حل مشاورت سے نکالا جانا چاہیے۔