کوئٹہ (ویب ڈیسک) چند دن قبل کھڈکوچہ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر دو افراد کو ان کی شہزور گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا، مغویوں کی شناخت جان محمد ولد غشتی اور سجاد علی ولد علی محمد غشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک کوریئر لاجسٹک کمپنی کی شہزور گاڑی پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق، اغوا کار دونوں افراد کو گاڑی سمیت نامعلوم مقام پر لے گئے۔ بعد ازاں 26 جولائی 2026 کو صبح 10 بجے مبینہ ملزمان نے کوریئر اینڈ لاجسٹکس کمپنی کے مالک سے رابطہ کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقررہ تاوان ادا نہ کیا گیا تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔
کھڈ کوچہ سے چند روز قبل 2 مغویوں کی بازیابی کیلئے تاوان کا مطالبہ سامنے آگیا
