کوئٹہ، قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سریاب روڈ پر موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت علی احمد ولد غلام علی قوم لانگو سکنہ جیک آباد جبکہ زخمی کی نیاز ولد غلام نبی قوم لانگو سکنہ شکار پور سے ہوئی۔ مزید کارروائی تھانہ نیو سریاب پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے دلسورہ کاریز میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں بی بی رحم گل زوجہ حاجی فضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد لواحقین خاتون کی میت کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل لائے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے میت ورثا کے حوالے کردی۔
کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
