کوئٹہ (ویب ڈیسک) زیارت کے علاقے مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 9 پولیس اہلکار شہید۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق شہید ہونے والوں میں پولیس کے دو افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور 35 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے، بعد ازاں 15 اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ شاہد رند کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداءمیں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
زیارت، پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 9 اہلکار شہید، 15 مغوی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشتگرد ہلاک
