آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔ لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے، فریا کیمپ نے آخر میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، جن میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کب جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جبکہ فوبی لچفیلڈ 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔